ایران دباؤ میں نہیں جھکے گا، صدر مسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک دباؤ کے تحت کسی بھی قسم کی پسپائی اختیار نہیں کرے گا اور قومی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ایک بیان میں صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اعتماد کی کمی کی بنیادی وجہ ماضی کے تلخ تجربات اور تاریخی بداعتمادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کی طرف سے متضاد اور غیر تعمیری بیانات کسی مثبت پیش رفت کے لیے سازگار ماحول پیدا نہیں کرتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بامعنی مذاکرات اسی وقت ممکن ہیں جب فریقین اپنے وعدوں اور معاہدوں کی پاسداری کریں۔ صدر پزشکیان کے مطابق ایران پر دباؤ ڈالنے یا اسے “سرینڈر” پر مجبور کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ ایرانی قوم اپنی خودمختاری اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی۔







