کیس: ملزم کے خاندان کے کتنے افراد سماعت سن سکتے ہیں 

0
146

ہاٹ لائن نیوز : سائفر کیس میں عدالت نے دو ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کے پانچ پانچ افراد کو سماعت سننے کی اجازت دے دی۔

اڈیالہ جیل میں جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی نے پہلی بار جیل کورٹ کی کارروائی دیکھی جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے اہل خانہ بھی اگلی تاریخ کو کمرہ عدالت آئیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ملاقات کے حوالے سے عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ بچوں کی ہفتے میں ایک دن چیئرمین پی ٹی آئی سے گفتگو کرائی جائے۔

ایف آئی اے 3 گواہ لے کر آئی تاہم سینئر وکیل صفی کی عدم حاضری کے باعث کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔ اگلی سماعت 14 نومبر بروز منگل صبح 9 بجے ہوگی۔

استغاثہ کے 3 گواہوں کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے، آئندہ سماعت پر مزید 3 گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔

Leave a reply