انتخابات کے لیے ایم کیو ایم نے طیارہ بک کرالیا

0
75

ہاٹ لائن نیوز : ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات میں ‘خصوصی’ طریقہ اپنایا، پارٹی نے انتخابی مہم اور انتخابی نشان کی شناخت کے لیے اسکائی ونگز کا طیارہ کرایہ پر لیا ہے۔

چھوٹا طیارہ ایم کیو ایم پاکستان کے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور نواب شاہ کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں استعمال کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی انتخابی مہم کے لیے طیاروں کی بکنگ کے حوالے سے اجازت نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی مہم کے لیے 3 اور 4 فروری کے لیے اسکائی ونگ طیارے کی بکنگ کرادی ہے، اس حوالے سے اسکائی ونگ نے ڈپٹی کمشنر نواب شاہ کو خط بھی لکھا ہے۔

اس طیارے کی بکنگ کے اخراجات ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار برائے صوبائی و قومی اسمبلی سجاد حسین شاہ نے برداشت کیے ہیں جو نواب شاہ این اے 207، پی ایس 37 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

سید سجاد حسین شاہ کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم میں انتخابی نشانات اور پمفلٹ تقسیم کرنے کے لیے اسکائی ونگز کے طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اسکائی ونگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی فضائی انتخابی مہم کے لیے اسکائی ونگ کمپنی کا طیارہ کراچی سے نواب شاہ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 3 اور 4 فروری کو ایم کیو ایم کی انتخابی مہم کے لیے طیارے نواب شاہ ایئرپورٹ سے سندھ کی فضائی حدود میں جائیں گے۔

Leave a reply