بجلی بلوں کے متعلق عدالت عالیہ کی ڈیڈ لائن

2
109

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) لاہور ہائی کورٹ مین بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے چیئرمین نیپرا کو 21دن میں بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رضا قریشی نے میاں عبدالمتین ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں وفاقی حکومت ،نیپرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کے باعث شہری خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ، شہری مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی کیلیے ترس رہے ہیں ۔

وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ بجلی کے بلوں مین اضافے سے متعلق قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے گئے ، لہذا عدالت بجلی کے بلوں میثن اضافہ کو کلعدم قرار دے ۔

عدالت نے چیئرمین نیپرا کو 21دن میں بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ، عدالت کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیپرا درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرے ۔

2 comments

  1. Scrapebox AA List 5 April, 2024 at 22:14 Reply

    Good day! Do you know if they make any plugins to assist with Search Engine Optimization? I’m trying to get
    my blog to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good gains.
    If you know of any please share. Kudos! I saw similar art here:
    GSA List

Leave a reply