ذکاء اشرف نے بڑا سرپرائز دے دیا

0
90

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے میں نمبر ون بننے پر ذکاء اشرف انتہائی خوش و مسرت کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے ہرکھلاڑی کے لیے 10 ، 10 لاکھ روپے کا اعلان بھی کردیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بننے پر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے لیے خصوصی انعام کا اعلان کردیا ہے ۔

ذکا اشرف نے ہر ایک کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کو دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان کو 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں شکست دینے کے بعد آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نمبر ون پر آگئی ہے ۔

Leave a reply