ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی
دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے 7 وکٹوں پر 171 رنز بنائے، پاکستان کی اننگز میں میچ کو بارش کے سبب 3 مرتبہ روکا گیا، پاکستان کی اننگز کو 37 اوورز تک محدود کیا گیا تھا، حسن نواز 36، طلعت 31 اور عبداللہ شفیق نے 26 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی طرف سے جیڈن سیلز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز کو ڈرک ورتھ میتھڈ کے مطابق 35 اوورز میں 1 سو اکیاسی رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، روسٹن 49 رنز اور گریوز 26 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد نواز اور حسن علی نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔









