
بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اوری (اورہان اوترامانی) نے اپنی آمدن کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے کہ وہ برانڈز کے ساتھ اشتہاری معاہدوں اور خصوصی تقریبات میں شرکت کے ذریعے پیسے کماتے ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں جب میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ نہ کسی باقاعدہ نوکری سے وابستہ ہیں اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی تنازع سامنے آیا ہے، اس کے باوجود ان کی آمدنی کا ذریعہ کیا ہے، تو انہوں نے اپنی کمائی کے مختلف ذرائع واضح کیے۔
اوری کے مطابق ان کی زیادہ تر آمدن برانڈ کولیبریشنز اور ایونٹس میں شرکت سے ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ ماہ انہیں صرف ایک سوشل میڈیا ریل کے ذریعے تقریباً 76 لاکھ بھارتی روپے کی آمدنی ہوئی۔
ان کے اس انکشاف نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ رقم برانڈز کی مارکیٹنگ اور پروموشنل سرگرمیوں کا حصہ ہوتی ہے۔









