سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز ؛ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کب ؟

0
52

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان، بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر بلائنڈ کرکٹ میں 22 فروری کو ٹکرائیں گے جب کہ فائنل 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے مطابق سہ مالکی بلائنڈ کرکٹ سیریز 22 فروری سے دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگی، جس کا افتتاحی میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کےدرمیان کھیلاجائیگا۔

23 فروری کو بھارت سری لنکا سے، 24 فروری کو پاکستان کا سری لنکا سے مقابلہ ہوگا جب کہ ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Leave a reply