اعتزازاحسن کا عمران خان کی سزا پر ردعمل

0
63

ہاٹ لائن نیوز : اعتزاز احسن نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سزائیں فوری ہائیکورٹ سے معطل ہونی ہیں ، سزائیں دیتے وقت ملزم کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا ، پراسکیوشن کے وکلاء کو ملزم کا وکیل مقرر کروایا گیا ، ملزم کا 342 کا بیان بغیر لیے سزا ہوئی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں ملزم کے گواہوں کو نہیں بلوایا گیا ، سائفر میں بانی پی ٹی آئی کے 342 کے بیان پر انکے دستخط ہی نہیں ہیں ، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر جگ ہنسائی ہوگی ، ملزمان کو بغیر موقع دیے سزا دی جاتی ہے ، اس سزا کے ملکی معشیت پر برے اثرات پڑیں گے ، آٹھ فروری سے پہلے اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ۔

Leave a reply