ایران نے امریکی کارروائی کے بعد ردعمل کا اعلان کر دیا

0
13
ایران نے امریکی کارروائی کے بعد ردعمل کا اعلان کر دیا

ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایک ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کی، جسے ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق مذکورہ جہاز چین سے ایران آ رہا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اس اقدام کو “سمندری جارحیت” سمجھتا ہے اور جلد ہی اس کا جواب دیا جائے گا۔
ایرانی فوج نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائی کے بعد ایرانی فورسز نے کچھ امریکی بحری جہازوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق امریکی بحریہ نے ایک ایرانی جہاز کو روک کر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ جہاز آبنائے ہرمز میں عائد ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے ایک ایسے جہاز کے خلاف کارروائی کی جو پابندیوں کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply