ایران امریکا کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل 104 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا

0
8
ایران امریکا کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل 104 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی تجاویز مسترد کیے جانے اور آبنائے ہرمز کی صورتحال سے متعلق غیر یقینی خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد برینٹ خام تیل 104 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 99 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

تیل کی عالمی منڈی پر نظر رکھنے والے اداروں کے مطابق خطے میں کشیدگی بڑھنے کے بعد سے برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 20 ڈالر فی بیرل اضافہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز پر دیے گئے ردعمل کو مسترد کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے نمائندوں کی جانب سے موصول ہونے والا جواب ناقابل قبول ہے اور وہ اس سے مطمئن نہیں ہیں۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے خدشات عالمی توانائی منڈیوں پر دباؤ بڑھا رہے ہیں، جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔

Leave a reply