سری لنکا سےورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

0
82

ہاٹ لائن نیوز : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا سے انڈر 19 ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی، اب جنوری میں شیڈول میگا ایونٹ کی میزبانی جنوبی افریقہ کرے گا۔

یہ اعلان آئی سی سی نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد کیا۔

آئی سی سی ترجمان کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم پر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے، اب سری لنکن ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں شرکت جاری رکھے گی تاہم فنڈز کی نگرانی آئی سی سی خود کرے گی۔

آئی سی سی نے خواتین کے میچ آفیشلز کی فیس بھی مردوں کے برابر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جنوری سے خواتین کے مقابلوں میں نیوٹرل امپائر کی تقرری کی بھی منظوری دے دی ہے۔

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں آزمائشی بنیادوں پر اسٹاپ کلاک متعارف کرانے پر اتفاق کیا۔ اوورز کے درمیان وقت کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک گھڑی استعمال کی جائے گی۔

اگر باؤلنگ ٹیم پچھلا اوور مکمل ہونے کے 60 سیکنڈ کے اندر اگلا اوور کرنے کے لیے تیار نہ ہوئی تو اننگز میں تیسری بار 5 رنز کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Leave a reply