اچھرہ واقعہ کیس میں اہم پیش رفت

0
51

ہاٹ لائن نیوز : اچھرہ واقعہ کے 3 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ہے، عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے تینوں ملزموں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے اس کیس کی سماعت کی، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم عادل سرور، محمد ندیم اور التمش ثقلین سے تفتیش درکار ہے، عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرنا ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے،اچھرہ مارکیٹ میں چار سو افراد نے ایک خاتون کو محبوس کیا،خاتون کو دھمکیاں دیں اور جان سے مارنے کی کوشش بھی کی گئی۔

Leave a reply