پی ایس ایل 9 : میڈیارائٹس کی نیلامی کیخلاف کیس

0
87

ہاٹ لائن نیوز : پی۔ ایس۔ ایل 9 میں میڈیا رائٹس کی نیلامی کے خلاف درخواست کی سماعت،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے،عدالت میں درخواست گزار کا وکیل پیش نہ ہوا جس کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کر دی۔

عدالت نے چیرمین پی۔ سی۔ بی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا، جسٹس شاہد بلال حسن نے اس درخواست پر سماعت کی، درخواست پی ۔ٹی۔ وی ورکر یونین نے ایڈووکیٹ رانا انتظار حسین کی وساطت سے دائر کی۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ پی۔ ایس۔ ایل میڈیا رائٹس کی مالیت 7 ارب 35 کروڑ روپے تھی،جبکہ اسے غیر قانونی طور پر 6 ارب 30 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پی۔ ایس۔ ایل 9 میں ہونے والی بےضابطگیوں کانوٹس لے۔

Leave a reply