خوبصورت اور دلکش انداز میں نعت پڑھنے والے پولیس کانسٹیبل

0
45

ہاٹ لائن نیوز : سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل قیصر زمان ان دنوں اٹلری تھانے میں تعینات ہیں، سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت آواز اور شگفتہ انداز کے ساتھ نعت رسول ﷺ سے مقبول ہونے والے قیصر زمان کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی شان میں نعت پڑھنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔

ایک نجی ٹی ۔ وی سے گفتگو کے دوران سندھ پولیس کے کانسٹیبل قیصر زمان عباسی نے کہا کہ بچپن سے ہی نعت پڑھنے کا شوق تھا لیکن یہ موقع پولیس میں آنے کے بعد ملا ،انہوں نے بتایا کہ ان کو2021 میں پولیس ڈیپارمنٹ کی جانب سے منعقد ہونے والے پروگرام میں پہلی مرتبہ نعت پڑھنے کا موقع ملا اور جب وہاں نعت پڑھی تو سب نے سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ افسران کی جانب سے حوصلہ افزائی کی گئی اور مجھے سراہا گیا ہے ، میرے لیے اپنے فرض کی ادائیگی اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی تعریف بیان کرنا دونوں ہی روحانیت کا سبب ہیں، دونوں کاموں سے روح کو سکون ملتا ہے ، انہوں نے بتایا کہ وہ مستقبل میں اپنے فرض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نعت خوانی کو جاری رکھیں گے۔

Leave a reply