انگلینڈ سیریز سے پہلے بابر اعظم کے ساتھ کیا ہوگیا؟ ٹیم میں تشویش کی لہر

0
1
انگلینڈ سیریز سے پہلے بابر اعظم کے ساتھ کیا ہوگیا؟ ٹیم میں تشویش کی لہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بابر اعظم کی انجری کے باعث تشویش کا سامنا ہے۔ قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر کو کینٹ میں جاری پریکٹس میچ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگی، جس کے بعد انہیں تکلیف محسوس ہوئی۔
واقعے کے بعد ٹیم کے ڈاکٹر نے بابر اعظم کا معائنہ کیا اور احتیاطی طور پر انہیں مزید بیٹنگ سے روک دیا۔ بابر اعظم نے بھی باقی پریکٹس میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق بابر اعظم کی انجری کا جائزہ طبی ٹیم کی نگرانی میں لیا جا رہا ہے۔ وہ 17 اگست کو ہیڈنگلے میں ہونے والے قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے، جس کے بعد پہلے ٹیسٹ کے لیے ان کی دستیابی کے بارے میں مزید صورتحال واضح ہوگی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 19 اگست سے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ بابر اعظم کو اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے دوران بھی اسی ہاتھ پر گیند لگی تھی۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز انگلی کی انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق انہیں صحت یابی کے لیے کم از کم تین ہفتے درکار ہوں گے، جبکہ وہ دو ہفتے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے۔

Leave a reply