انڈونیشیا میں شدید زلزلہ

0
52

ہاٹ لائن نیوز : انڈونیشیا میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے لیکن کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اس کا مرکز مشرقی ٹنگارہ صوبے میں اینڈے شہر سے 104 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں 47 کلو میٹر کی گہرائی میں ہے۔

انڈونیشیا میں اس سے پہلے آنے والے زلزلے نے توبان ریجنسی میں ایک مکان اور کمیونٹی کی عمارت کو نقصان پہنچایا تھا لیکن حالیہ زلزلے میں اب تک کسی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،انڈونیشین جیو فزکس ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔

Leave a reply