بھیک مانگنے کا ڈیجیٹل طریقہ

0
35

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں بھکاری نے شرٹ پر کیو آر کوڈ پرنٹ کروا کر بھیک مانگنے کا نیا طریقہ اختیار کر لیا،دنیا بہت تیزی سے ڈیجیٹل ورلڈ میں منتقل ہورہی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایک بھکاری بھی ڈیجیٹل بھیک مانگے گا؟ انڈیا میں ایک دلچسپ اور عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک نابینا بھکاری دیکھا گیا ہے جس کی شرٹ پر کیو آر کوڈ بنا ہوا تھا،گاڑی کے ڈرائیور نے بھکاری کا موبائل لیا اور کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے ہوئے اس کو پیسے آن لائن ٹرانسفر کر دیے، دنیا بھر میں ٹائم کی بچت کے لیے کیو آر کوڈ کا استعمال کیا جا رہا ہے،مختلف کیفے، شاپنگ مالز اور کھانے پینے میں کیو آر کوڈ کی سہولت موجود ہوتی ہے۔

Leave a reply