انتحابی نشان واپس لینے کے خلاف اہم سماعت

0
69

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہاٸیکورٹ میں سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے قانون کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نےالیکشن کمیشن سےجواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی ۔

جسٹس شاہدبلال حسن نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کیجانب سے داٸر درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن ایکٹ کی شق 215 آٸین اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے ، الیکشن کمیشن کے کسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار آٸین کے منافی ہے ، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ پارٹی الیکشن کا عام انتخابات پر کوٸی اثر نہیں ہو سکتا ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ کی شق 215 کو کالعدم قرار دے ،عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آٸی کا انتخابی نشان واپس لینے کو غیر قانونی عمل قرار دے ۔

Leave a reply