انتحابی نشان لینے سے متعلق درخواست دو رکنی بنچ کو منتقل

0
47

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

‏جسٹس شاہد بلال حسن نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بجھوا دی۔

‏درخواست جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ کےروبرو سماعت کیلئے پیش کرنے کی سفارش کی گئی ۔

‏درخواست میں الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی نشان واپس لینے کے اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا ہے کہ ‏اسی نوعیت کی درخواست پر فیصلہ دیا ہے۔

وکیل نے عدالت میں بتایا کہ اسی نوعیت کا معاملہ جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی کے روبرو زیر سماعت ہے،‏عدالت نے درخواست دو رکنی بنچ کے سامنے پیش کرنے کی سفارش کردی ، ‏درخواست پرآئندہ سماعت 19 فروری کوہوگی۔

Leave a reply