امیتابھ بچن کا شوہروں کو دلچسپ مشورہ

0
21
امیتابھ بچن کا شوہروں کو دلچسپ مشورہ

بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے شادی شدہ زندگی کے حوالے سے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں ایک دلچسپ مشورہ دیا ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے دوران ایک امیدوار سے گفتگو کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے ازدواجی زندگی میں اختلافات سے نمٹنے کا ایک مزاحیہ فارمولا بیان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بیوی کسی بات پر ناراض ہوجائے تو شوہر کے لیے بہتر ہے کہ بحث کو طول دینے کے بجائے فوراً اپنی غلطی تسلیم کرلے۔

امیتابھ بچن نے برجستہ انداز میں کہا کہ اگر شوہر اپنی بات پر اڑا رہے یا بیوی کو جواب دینے کی کوشش کرے تو معاملہ مزید بگڑ سکتا ہے اور پھر جوتے، چپل یا بیلن کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

اداکار کی اس بات پر پروگرام میں موجود حاضرین خوب محظوظ ہوئے اور قہقہے گونج اٹھے۔

امیتابھ بچن کا یہ مزاحیہ تبصرہ بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کرنے لگا، جہاں صارفین نے اسے شادی شدہ زندگی کے اختلافات پر ایک دلچسپ اور ہلکے پھلکے مشورے کے طور پر لیا۔

Leave a reply