امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے

0
71

تل ابیب/واشنگٹن: (ہاٹ لائن نیوز) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن غزہ میں کشیدگی پر اسرائیل کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے صہیونی ریاست کے دارالحکومت پہنچ گئے ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے حماس سے جنگ کے لیے لڑاکا طیارہ بردار بحری جہاز اسرائیل بھیجا تھا اور آج امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن خود اسرائیل پہنچے۔

اسرائیل پر حماس کے حملے میں 22 امریکی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے دورہ اسرائیل کا مقصد صہیونی ریاست کو حماس کے خلاف اپنی مکمل حمایت کا یقین دلانا ہے جبکہ ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز بھی اسرائیل کو فوجی مدد فراہم کرے گا۔

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی حماس کے خلاف اسرائیل کو ہر قسم کی فوجی مدد اور تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

Leave a reply