امریکی اسپتال میں فائرنگ کا واقعہ

0
119

ہاٹ لائن نیوز : امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے اسپتال میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست کے دارالحکومت کانکورڈ کے ایک نفسیاتی ہسپتال میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے اسپتال کی لابی میں داخل ہوتے ہی فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تاہم ڈیوٹی پر موجود اہلکار کی جوابی کارروائی میں حملہ آوربھی موقع پرہی ہلاک ہوگیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم واقعے کے محرکات اور اسپتال کے احاطے میں ایک مشکوک کار کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں جس میں بم ہونے کا شبہ ہے۔

Leave a reply