ایس بی سی اے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

0
104

ہاٹ لائن نیوز: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے غیر قانونی تعمیرات نہ گرانے پر افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

ڈی جی اسحاق کھوڑو نے تمام افسران کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو سخت فیصلے ہوں گے، عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے اور رپورٹ پیش نہ کرنے والے افسر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ .

ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ ٹیم متعلقہ اضلاع میں غیر قانونی تعمیرات گرانے میں ناکام ہے، غیر قانونی تعمیرات گرانے سے متعلق رپورٹ عدالتوں میں جمع نہیں کروائی گئی، اب کراچی میں غیر قانونی تعمیرات نہ گرانے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کر جائے گا ۔

Leave a reply