امریکا نے 75 ممالک کے لیے ویزا اجرا عارضی طور پر معطل کر دیا

0
109
امریکا نے 75 ممالک کے لیے ویزا اجرا عارضی طور پر معطل کر دیا

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا اجرا عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پابندی 21 جنوری سے نافذ العمل ہوگی اور امیگریشن پراسیسنگ کے طریقہ کار پر نظرثانی ہونے تک ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت کیا گیا ہے تاکہ امیگریشن پراسیسنگ کے نظام میں اصلاحات کی جا سکیں۔ ان 75 ممالک میں پاکستان، ایران، افغانستان، روس، صومالیہ، برازیل، نائیجیریا، اردن، کویت، تھائی لینڈ، عراق، یمن، مصر، بنگلا دیش، بھوٹان، لبنان اور لیبیا شامل ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام غیر ملکیوں کو امریکی سرکاری مراعات اور فلاحی سہولیات تک رسائی سے روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا نے اس سال اب تک تقریباً ایک لاکھ ویزے منسوخ کیے ہیں۔ ان میں 8 ہزار طلبہ کے ویزے اور 2,500 ایسے ویزے شامل ہیں جن کے حاملین نے کسی نہ کسی صورت میں امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ ملک کی حفاظت کے لیے ویزا منسوخی اور ملک بدری کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Leave a reply