الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھماکے کی رپورٹ تیار

0
52

ہاٹ لائن نیوز : بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر دھماکے کی رپورٹ تیار کرلی۔

کراچی کے علاقے صدر میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھماکے کی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ میں دھماکے کو پرامن انتخابات کے انعقاد کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے آئی ای ڈی ٹائم ڈیوائس نصب کی تھی، دھماکے سے معصوم شہریوں کو نقصان پہنچا، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ڈی آئی جی ساؤتھ آفس کو ملی، اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی انچارج ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، 100 کلومیٹر کے علاقے میں تلاشی لی۔

رپورٹ کے مطابق 15 انچ لمبی 2 تاروں والا مکینیکل ٹائمرتباہ شدہ پایا گیا، 12 وولٹ کی بیٹری تباہ شدہ پائی گئی، جسے سلور ٹیپ سے لپیٹا گیا، دھماکے کی جگہ سے کوئی بال بیرنگ یا کوئی اور چیز نہیں ملی۔ آواز ایک سے دو کلومیٹر تک سنی گئی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے 4 سے 5 میٹر تک نقصان ہوا، دھماکہ خیز مواد شاپر میں تھا، دھماکے میں 400 گرام گھریلو مواد استعمال کیا گیا۔

Leave a reply