الیکشن کمیشن کیجانب سے سامان حلقوں میں پہنچا دیا گیا

0
87

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں الیکشن 2024 کی انتظامی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر 18 مقامات سے پولنگ سامان متعلقہ افسران کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر و ایڈیشنل ڈی سی عمر مقبول کیُنگرانی میں سامان ہینڈ اوور کیا جا رہا ہے، گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر و ڈی سی لاہور نے تمام ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کیا تھا۔

این اے 117 کیلئے گورنمنٹ گریجویٹ کالج راوی روڈ شاہدرہ سے مخصوص سامان جاری کر دیا گیا ۔

این اے 118 کیلئے یو ای ٹی اقبال آڈیٹوریم کمپلیکس لاہور ، این اے 119 کیلئے یو ای ٹی سائنس میوزیم لاہور این اے 120 کیلئے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن رکھ چھبیل مناواں ، لاہور این اے 121 کیلئے گورنمنٹ سٹی ڈسٹرکٹ گرلز ہائی سکول، علامہ اقبال روڈ گڑھی شاھولاہور این اے 122 کیلئے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول صدر لاہور کینٹ ، این اے 123 کیلئے گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن کاہنہ نو لاہور ، این اے 124 کیلئے ورکرز ویلفیئر ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز نشتر کالونی لاہور ، این اے 125 کیلئے ورکرز ویلفیئر ہائیر سیکنڈری سکول فار گرلز لیبر کالونی ڈیفینس روڈ لاہور ، این اے 126 کیلئے پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ لاہور ، این اے 127 کیلئے گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ٹاؤن شپ، شاہ جیلانی روڈ لاہور، این اے 128 کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شہدائے اے پی ایس ماڈل ٹاؤن لاہور ، این اے 129 کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی شاہراہ ایوان تجارت بالمقابل گورنر ہاؤس لاہور ، این اے 130 کیلئے پنجاب ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ پرانی انارکلی لاہور ، پی پی 152 کیلئے پوسٹ گریجویٹ بلاک کوئین میری کالج لاہور ، پی پی 163 کیلئے جیلانی پارک، جیل روڈ لاہور ، پی پی 155 کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز والٹن لاہور کینٹ ، پی پی 157 کیلئے محکمہ اطلاعات و ثقافت دفتر احمد بلاک گارڈن ٹاؤن لاہور سامان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ متعلقہ افسران جاری کردہ اوقات کار میں وصول سامان کی محفوظ منتقلی یقینی بنائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق تمام عملے کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔الیکشن تیاریوں کے تمام مراحل میں سکیورٹی اداروں اور انتظامی افسران سے مکمل کوآرڈینیشن کی جارہی ہے۔

Leave a reply