چلی کے جنگلات میں خوفناک آگ سے 50 افراد ہلاک

0
65

ہاٹ لائن نیوز : چلی میں ویلڈنگ کی دکان کے مالک کی لاپرواہی کے باعث جنگل میں لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جس میں اب تک 51 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملک چلی کے ساحلی شہروں کے کئی ایکڑ پر محیط جنگلات میں 92 مقامات پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

جس نے جنگلات کے قریب واقع کئی گھروں اور گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ درجنوں گاڑیاں اور 1100 مکانات جل گئے۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کوئی باہر نہیں نکل سکا۔

خوفناک آگ میں ہزاروں ایکڑ جنگلات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 51 لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ریسکیو تنظیم کے ترجمان کے مطابق 100 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ چلی کے صدر پہلے ہی ہنگامی حالت کا اعلان کر چکے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ آگ مبینہ طور پر ایک ویلڈر کی دکان سے چنگاریاں گھاس میں گرنے کی وجہ سے لگی۔

Leave a reply