الیکشن کمیشن سروے ؛ میڈیا پر پابندی ختم

0
90

ہاٹ لائن نیوز : الیکشن سروے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے حبیب اکرم سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

سئنیرسینکرپرسن حبیب اکرم عدالت کےروبرو پیش ہوئے ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ بتائیے کہ کیا سروے پر پابندی کا اطلاق الیکشن ڈے پر ہوگا یا اس کے علاؤہ بھی پابندی ہے ، اس معاملے پر کنفیوزشن ہے اگر سروے ہی نہیں کر سکتے بات نہیں کرسکتے تو شفافیت کیسے ہوگی ، پیمرا نے مختلف چینلز کو سروے کرنے پر نوٹسز بھیجنے شروع کر دیے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے نمائندے نے عدالت میں بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر لاء نے ہدایت لے لیں ہیں ہمیں ایک گھنٹے کا وقت دے دیں ۔

الیکشن سروے پر پاںندی کے خلاف دائر درخواست پر وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے حبیب اکرم سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

سرکاری وکیل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جو نوٹسز کیے وہ واپس لے لیے ہیں ۔ عدالت نے فریقین کے جواب کی روشنی میں درخواست کو نمٹا دیا ۔

درخواست گزاروں کی جانب سے محمد عاطف امین اور میاں داؤد ایڈووکیٹ نے دلائل دیے ۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب جمع کرادیا ۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ الیکشن سروے پر پابندی کا اطلاق صرف الیکشن ڈے کی حد تک ہے ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ پیمرا نے جو نوٹسز جاری کیے ہیں وہ پھر واپس لے لیں ۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جو نوٹسز جاری کیے وہ واپس لے لیے ہیں ۔ عدالت نے فریقین کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹا دی ۔

Leave a reply