سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کو عدالت سے ریلیف

0
27

ہاٹ لائن نیوز : چینوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس میں پی۔ ٹی۔ آئی رہنما سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، سبطین خان کے وکلاء کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی ہے،عدالت نے درخواست منظور کر لی، دیگر ملزمان حاضری کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے مزید سماعت اکیس مئی تک ملتوی کر دی ہے، احتساب عدالت کے جج شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی۔

سبطین خان اور دیگر ملزمان نے عدالت میں بریت کی درخواستیں دائر کی ہوئی ہیں، ملزمان نے استدعا کہ کہ کرپشن نہیں کی بے گناہ ہیں اس لیے بری کیا جائے، سبطین خان پر من پسند افراد کو ٹھیکے دینے اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات ہیں،سبطین خان اور دیگر کے خلاف چینوٹ مائنز کے ٹھیکوں کے زریعے کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے۔

Leave a reply