اسکاٹ لینڈ کا افغانستان کے ساتھ دوطرفہ کرکٹ مقابلے نہ کھیلنے کا فیصلہ

0
36
اسکاٹ لینڈ کا افغانستان کے ساتھ دوطرفہ کرکٹ مقابلے نہ کھیلنے کا فیصلہ

کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے افغانستان میں خواتین کے حقوق اور انسانی حقوق کی صورتِ حال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے افغان ٹیم کے ساتھ دوطرفہ اور سہ فریقی کرکٹ سیریز نہ کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے بورڈ کی جانب سے جاری نئی پالیسی کے مطابق افغان خواتین کی کرکٹ اور انسانی حقوق کی صورتِ حال میں بہتری آنے تک یہ پابندی برقرار رہے گی۔

تاہم اسکاٹش ٹیم آئی سی سی کے زیرِ اہتمام ایسے مقابلوں میں افغانستان کے خلاف میدان میں اترے گی جہاں شرکت لازمی ہو، جن میں وارم اَپ میچز بھی شامل ہیں۔

بورڈ نے واضح کیا ہے کہ عالمی مقابلوں میں افغان ٹیم کے خلاف کھیلنے کو طالبان حکومت یا اس کی پالیسیوں کی حمایت نہ سمجھا جائے۔

اسکاٹ لینڈ کا یہ اقدام کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مؤقف سے بھی ہم آہنگ ہے، جو افغانستان کے ساتھ دوطرفہ کرکٹ سے متعلق پہلے ہی تحفظات ظاہر کر چکے ہیں۔

Leave a reply