اسپورٹس کاروں کے چھوٹے ماڈل ، اصلی کاروں سے بھی زیادہ مہنگے

0
59

ہاٹ لائن نیوز : برطانیہ میں ایک ایسی کمپنی ہے جو دنیا بھر میں مشہور اسپورٹس کاروں کے چھوٹے ماڈل تیار کرنے کے لیے مشہور ہے جن کی قیمت بہت سی اصلی گاڑیوں سے زیادہ ہے۔

‘املگام’ نامی ایک برطانوی کمپنی مشہور اسپورٹس کاروں کے چھوٹے ماڈل تیار کرتی ہے جس میں حقیقی اسپورٹس کاروں کی تمام خصوصیات کو تفصیل سے شامل کیا گیا ہے۔

املگام کو اسپورٹس کار کمپنیوں کے ذریعے گاڑیوں کا ڈیٹا اور ڈیزائن کی تصاویر فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ، املگام کو گاڑیوں کے پینٹ کوڈز اور رنگوں کے نمونوں تک بھی رسائی حاصل ہے۔

املگام نے اسپورٹس کاروں کے چھوٹے اور تفصیلی ماڈل تیار کرنے کیلیے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے۔ کمپنی کی فیراری، لیمبوروگھینی اور ایسٹن مارٹن جیسی اسپورٹس کار کمپنیوں کے ساتھ بھی شراکت داری ہے۔

املگام ہر گاڑی کو بنانے کے لیے اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ڈیجیٹل اسکینز کا استعمال کرتا ہے۔ کمپنی کی 1:8 اسکیل والی گاڑی کو مکمل ہونے میں 10 سے 20 دن لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماڈل کے لحاظ سے ان کاروں کی قیمت $30,000 تک ہوسکتی ہے۔

Leave a reply