اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکےدوران نئی تاریخی رقم

0
122

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 62 ہزار سے تجاوز کر گیا جو پی ایس ای کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز کے بعد 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 758 پوائنٹس کے اضافے سے 62449 تک پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ چند روز سے کاروبار کا مضبوط رجحان دیکھا جارہا ہے اور رواں سال اب تک 100 انڈیکس میں 52.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a reply