اسرائیل کی فرانس سمیت دیگریورپی ممالک کووارننگ

0
102
اسرائیل کی فرانس سمیت دیگریورپی ممالک کووارننگ

اسرائیل نے فرانس اور دیگر یورپی ممالک کو فلسطینی ریاست کی حمایت پر متنبہ کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ حماس نے ڈچ وزیر خارجہ کی تعریف کی ، جنہوں نے اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کے لئے کابینہ کے عدم تعاون کے لئے استعفیٰ دے دیا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ حماس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر فرانسیسی صدر اور دیگر کی بھی تعریف کی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ کو اب یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ یہ اسرائیل کے ساتھ ہے یا حماس کے ساتھ ، کیوں کہ اسرائیل کے خلاف تمام اقدامات مشرق وسطی میں جہادی اتحاد کے مفاد میں جاتے ہیں۔

Leave a reply