اسرائیلی بمباری، حماس رہنما کی پوتی شہید

0
65

 

ہاٹ لائن نیوز: اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری سے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہید ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی خونریزی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں براق اسکول پر بمباری کی جس میں مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی پوتی روئی ہنیہ جو غزہ کی اسلامی یونیورسٹی میں میڈیکل کی طالبہ تھیں، شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے فلسطینیوں کے خاندان تباہ ہوچکے ہیں، اسرائیلی حملوں میں اب تک 11 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں کو بھی اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Leave a reply