اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ میں سرنگوں کی تباہی کا حکم

0
104
اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ میں سرنگوں کی تباہی کا حکم

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے غزہ میں موجود تمام سرنگوں کو جلد از جلد تباہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے کمانڈرز کو ہدایت دی ہے کہ سرنگوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں تاکہ مبینہ طور پر جاری سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود مختلف علاقوں میں جھڑپوں اور حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق شجاعیہ کے علاقے میں ایک فضائی حملے سے ایک بچہ زخمی ہوا۔

اسی طرح مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں تازہ آپریشن کے دوران دو فلسطینی شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے (OCHA) کے مطابق مغربی کنارے میں حالیہ ہفتوں کے دوران تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور صرف اکتوبر کے مہینے میں 260 سے زائد حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

Leave a reply