اداکارہ کی پراسرار موت، بوائے فرینڈ کی گرفتاری نے معاملہ مزید الجھا دیا

0
8
اداکارہ کی پراسرار موت، بوائے فرینڈ کی گرفتاری نے معاملہ مزید الجھا دیا

ڈھاکا: بنگلادیش کی اداکارہ و ماڈل ردھیکا ردھی دارالحکومت ڈھاکا کے علاقے بشندھرا میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر اہلکار موقع پر پہنچے، جہاں اداکارہ کی لاش ملی۔ لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی والدہ کی درخواست پر درج مقدمے میں ان کے بوائے فرینڈ حسیب الرحمان کو نامزد کیا گیا، جس کے بعد اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔
حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کی توقع ہے۔

Leave a reply