اداکارہ نیلم منیر کے گھر ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کی پیدائش کی خبر سامنے آگئی

0
23
اداکارہ نیلم منیر کے گھر ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کی پیدائش کی خبر سامنے آگئی

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کے گھر بیٹے کی آمد سے متعلق خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیلم منیر کے شوہر کے ایک قریبی دوست نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔

انہوں نے اس خوشی کے موقع پر اپنے دوست اور ان کی اہلیہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نومولود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

تاحال اداکارہ نیلم منیر یا ان کے شوہر کی جانب سے بچے کی پیدائش کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ نیلم منیر جنوری 2025 میں دبئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی تھیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

Leave a reply