اخوت کے سربراہ امجد ثاقب کو ایوارڈ ملنا ایک اعزاز ہے

0
29

ہاٹ لائن نیوز :گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ اخوت کے سربراہ امجد ثاقب کو سماجی خدمات پر ریمون میگ سائے سائے فاؤنڈیشن کا ایوارڈ ملنا اعزازکی بات ہے،گورنر پنجاب سے ریمن میگ سیسے ایوارڈز فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، وفد میں فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن، اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد اور چیف کوأرڈینیٹر ابوبکر صدیق سمیت دیگر عہدیداران بھی شامل تھے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ فلاحی کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہونے سے معاشرے میں دوسرے لوگوں میں اچھے کام کرنے کی تحریک پیدا ہوتی ہے، پاکستان میں اخوت، انڈس، ایدھی فاؤنڈیشن اور دیگر ادارے سماجی ترقی اور غربت ختم کرنے میں حکومت کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔

Leave a reply