آٹے کی قیمت میں مزیداضافہ 

0
134

 

ہاٹ لائن نیوز : فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گندم پر ڈیلرز کو سبسڈی نہیں دی جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی اور پنجاب حکومت ملوں کو کم ریٹ پر گندم دیتی تھی، پنجاب حکومت اب 3900 روپے گندم لے کر 800 روپے کے منافع پر 4700 روپے ملوں کو دے رہی ہے۔

بازار میں کوئی کمیٹی نہیں، غریب آدمی مشکلات کا شکار ہے، آٹا مہنگا ہوا تو لوگوں کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملوں کو سرکاری قیمت پر گندم فراہم کی جائے۔

Leave a reply