آئی ایم ایف سولر پینلز پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے پر آمادہ

0
18
آئی ایم ایف سولر پینلز پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے پر آمادہ

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سولر پینلز سمیت بعض اشیاء پر مجوزہ اضافی ٹیکس عائد نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کے نتیجے میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز اور اسٹیشنری اشیاء پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز واپس لینے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

حکومتی ذرائع اس پیش رفت کو عوامی ریلیف اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔

ادھر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے متعلق ممکنہ ٹیکس رعایتوں پر بات چیت جاری ہے، جبکہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ مرحلے میں متوقع ہے۔

Leave a reply