آئمہ بیگ نے منگنی کیوں توڑی ؟

0
87

ہاٹ لائن نیوز : معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے منگنی توڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ میرا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ نے معروف کامیڈین اور میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعی ہمارے درمیان بہت سے مسائل چل رہےتھے جن کے بارے میں لوگ نہیں جانتے اور میں بھی اس معاملے میں نہیں پڑنا چاہتی۔کیونکہ اس میں کچھ لوگ ملوث ہیں اور میں انہیں ابھی ظاہر نہیں کرنا چاہتی۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ شادی دو افراد کے درمیان نہیں بلکہ دو خاندانوں کے درمیان ہوتی ہے اور ہمارے دونوں خاندان بہت اچھے تھے، ان کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن ہمارے درمیان بہت سی چیزیں ہوتی رہتی تھیں۔ اس لیے منگنی توڑنا ہمارا مشترکہ فیصلہ تھا، لیکن بنیادی طور پر یہ میرا فیصلہ تھا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے تھے اور اسی لیے میں نے رشتہ ختم کرنا ہی بہتر سمجھا اور جب میں نے سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کیا تو لوگوں نے مجھے غلط سمجھا، رشتے میں موجود دوسرے شخص (شہباز شگری)کو کسی نےکچھ نہیں کہا ،صرف مجھےہی غلط کہاگیا۔

Leave a reply