آئرلینڈ کے وزیر اعظم مستعفی ہوں گے

0
42

ہاٹ لائن نیوز : آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وراڈکر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وراڈکر نے اپنے پارٹی عہدے اور وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہوں گے، جیسے ہی نئے سربراہ کا انتخاب ہو جائے گا وہ بطور وزیر اعظم بھی اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے چھ اپریل کو پارٹی کے نئے رہنما کا انتخاب کرنے کی تجویز دی تھی تاکہ پارلیمنٹ کے ایسٹر کے وقفے کے بعد نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہو سکے، 45 سالہ وراڈکر نے مزید کہا کہ یہ ان کے لیے الگ ہونے کا صحیح وقت ہے۔

انہوں نے بغیر کوئی تفصیل بتائے کہا کہ اب استعفیٰ دینے کی میری وجوہات سیاسی اور ذاتی ہیں لیکن بنیادی طور پر سیاسی وجوہات ہی ہیں،
انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس اور کچھ نہیں ہے نہ ہی میرے ذہن میں کچھ ہے، میرا کوئی قطعی سیاسی یا ذاتی منصوبہ بھی نہیں ہے۔

Leave a reply