
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار کا انتقال
ہالی ووڈ کے مشہور و معروف ایکٹر مائیکل میڈسن 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل میڈسن کیلیفورنیا میں اپنے گھر میں دل کی حرکت بند ہونے کے سبب انتقال کر گئے،
مائیکل میڈسن کا فنی کیرئیر چار دہائیوں پر مشتمل ہے ،ان کا شمار ہالی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا تھا، انہوں نے فلم ونس آ پون آ ٹائم ان ہاکی ووڈ، ریزروائر، ڈاگز، کِل بِل اور والیوم ٹو میں یادگار کردار ادا کیے تھے۔