گیارہ ارب کی بجلی چوری ہو گئی ، مگر کہاں ؟

1
126

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ مردان میں 34 ارب روپے کی بجلی فراہم کی جاتی ہے جب کہ صرف 23 ارب روپے کی وصولی ہوتی ہے ، یہاں بجلی کے سالانہ نقصانات 11 ارب روپے سے زائد ہوتے ہیں۔

راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ سوات میں بجلی چوری کے نقصانات 2 ارب روپے ہیں۔

راشد لنگڑیال کے مطابق آئیسکو ریجن میں بجلی چوری کرنے پر مزید تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ریجن میں اب تک مجموعی طور پر 1000 سے زائد بجلی چور گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

راشد لنگڑیال نے بتایا ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف مختلف کارروائیوں میں ساڑھے 6 کروڑ روپے سے زیادہ کے جرمانے کیے جا چکے ہیں۔

1 comment

Leave a reply