
ملک میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 13 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 11 ہزار 746 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 4 ہزار 609 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 137 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 495 ڈالر ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہِ راست اثر مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑتا ہے، جس کے باعث ملک میں سونے کے نرخوں میں نمایاں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔









