
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 21 اگست سے کردیا گیا ہے۔ قیمتوں میں یہ تبدیلی اوگرا کی جانب سے مقررہ حکومتی طریقۂ کار کے تحت کی گئی ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل کی خریداری پر مزید رقم ادا کرنا ہوگی، جس کے اثرات ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے اخراجات پر بھی پڑ سکتے ہیں۔









