گنڈا پورکےاعترافی بیان کےبعد جوڈیشل کمیشن کی ضرورت ہی نہیں، خواجہ آصف

ہاٹ لائن نیوز : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہناہے کہ جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں رہی، علی امین گنڈا پور نے تسلیم کیا ہے کہ 9 مئی کو انکے لوگ گمراہ ہوگئےتھے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا کہ اپوزیشن کے پاس صرف شور ہی رہ گیا ہے، خالی برتن کی آواز بلند ہوتی ہے لیکن بےاثرہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی اور ٹی وی پرلڑائی جھگڑوں اورمذاکرات سے گریز کرنےسے اصل چہرہ سامنے آرہا ہے، جو نقاب پہنا ہوا ہےوہ اتررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کیساتھ تمام لوازمات پورے کرلیے ہیں، علی امین گنڈا پور نےاعتراف کیا ہے کہ 9 مئی کو ہمارے لوگ گمراہہوئےتھےاور علی امین گنڈا پورکےبیان کےبعد جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں رہی۔