کھیل کے میدان میں تاریخ رقم کرنے والے شاہ زیب رند کون ؟
فلوریڈا: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کے ایم ایم اے فائٹر شاہ زیب رند نے امریکہ کے کھلاڑی کو شکست دے کرپاکستان کاپرچم سربلند کردیا ۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کے کھلاڑی شاہ زیب رند نے انتہائی خطرناک گیم بیئر نکل میں اپنے امریکی حریف کارلوس گویرا کو شکست سے دوچار کر دیا ، مکسڈ مارشل آرٹس فائٹ بریڈ 5 فائٹ میں پاکستانی کھلاڑی شاہ زیب رند نے کامیابی حاصل کی ۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند اس کھیل میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں ، رواں برس اپریل میں شاہ زیب رند نے امریکہ میں منعقد ہونے والے کراٹے کامبیٹ لیگ میں وینزویلا کے کھلاڑی کوہرایاتھا۔