کمپیوٹرکی بورڈ میں نئےبٹن کااضافہ

0
109

ہاٹ لائن نیوز : مائیکروسافٹ کمپیوٹر کی بورڈ میں بڑی تبدیلی کر رہا ہے۔

اگلے چند مہینوں میں، اگر آپ نیا ونڈوز کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ خریدتے ہیں، تو آپ کو کی بورڈ پر ایک نیا بٹن نظر آئے گا، جسے Copilot key کہا جاتا ہے، جسے آپ مائیکروسافٹ کے AI Copilot پروگرام کو لانچ کرنے کے لیے کلک کر سکتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 30 سال قبل ہم نے کمپیوٹر کی بورڈ میں ونڈوز بٹن متعارف کرایا تھا اور دنیا بھر کے لوگ اسے استعمال کرتے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب صارفین Co-Pilot بٹن کے ذریعے AI کی دنیا میں داخل ہو سکیں گے۔ کو-پائلٹ بٹن مینو یا ونڈوز بٹن کی جگہ لے گا جو دہائیوں پہلے متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ نیا بٹن زیادہ تر کی بورڈز کے دائیں جانب Alt بٹن کے برابر نظر آئے گا۔ اس بٹن کو کلک کرنےسےونڈوز 11 میں ونڈوزکوپائلٹ ڈیجیٹل اسسٹنٹ لانچ ہوجاائے گا جو چیٹ جی پی ٹی جیساہی ایک چیٹ بوٹ ہے۔

Leave a reply